0
Saturday 30 Jan 2021 23:02

جماعت اسلامی کی "حق دو کراچی کو" مہم، شہر کے 50 مقامات پر احتجاجی دھرنے

جماعت اسلامی کی "حق دو کراچی کو" مہم، شہر کے 50 مقامات پر احتجاجی دھرنے
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی نے "حق دو کراچی کو" مہم کے تحت شہر میں 50 مقامات پر دھرنے دیئے۔ حیدری، ناگن چورنگی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد، عائشہ منزل، واٹرپمپ چورنگی اور الآصف اسکوائر پر دھرنے دیئے گئے۔ جماعت اسلامی نے جوہر موڑ، ڈسکو بیکری، گلشن اقبال، حسن اسکوائر، ریگل چوک صدر، آگرہ تاج، گارڈن، کالا پل، ماڑی پور روڈ پر بھی دھرنے دیئے۔ حق دو کراچی کو مہم کے تحت اورنگی ٹاؤن نمبر 5، کٹی پہاڑی، قصبہ کالونی، گرم چشمہ منگھو پیر، کالا بورڈ سعود آباد، اللّٰہ والا چورنگی، گلشن حدید میں دھرنے ہوئے۔ جماعت اسلامی نے کورنگی ڈھائی، شاہراہِ قائدین نورانی چورنگی پر بھی دھرنا دیا گیا، شہر بھر میں ہونے والے دھرنوں میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 50 سے زائد مقامات پر ہونے والے دھرنے سے جماعت اسلامی کراچی کے سینیئر رہنماؤں نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 913332
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش