QR CodeQR Code

پشاور میں سینٹرل جیل کے سامنے فائرنگ، انسپکٹر جاں بحق، گن مین زخمی

30 Jan 2021 23:17

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، سی ٹی ڈی انسپکٹر کی نعش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کا انسپکٹر جاں بحق اور ان کا گن مین زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں سینٹرل جیل کے سامنے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی انسپکٹر خوشدل شہید ہوگئے جبکہ ان کا گن مین زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، سی ٹی ڈی انسپکٹر کی نعش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی گن مین کو بھی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 913334

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/913334/پشاور-میں-سینٹرل-جیل-کے-سامنے-فائرنگ-انسپکٹر-جاں-بحق-گن-مین-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org