QR CodeQR Code

قومی وسائل کو نمائشی منصوبوں کی نذر کر کے ملک پر ظلم کیا گیا، عثمان بزدار

31 Jan 2021 13:29

ارکان اسمبلی سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت سابق دور کی غلطیاں اور خرابیاں دور کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ حکومت سابق دور کی غلطیاں اور خرابیاں دور کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی جن میں ہاشم جواں بخت، حنیف پتافی، شہاب الدین، محمد شفیع، جاوید اختر، علمدار قریشی، عبدالحئی دستی، فاروق دریشک، سردار احمد علی دریشک، احمد شاہ کھگہ، ندیم عباس بارا، سرفراز حسین، محمد آصف اور عباس علی شاہ شامل تھے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ان کی توجہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر ہے، قومی وسائل کو نمائشی منصوبوں کی نذر کر کے ملک پر ظلم کیا گیا، زبانی جمع خرچ کا وقت گزر چکا اب صرف کام ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے چھانگا مانگا کا اچانک دورہ بھی کیا، ان کا ہیلی کاپٹر چھانگا مانگا پہنچا تو انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئی۔


خبر کا کوڈ: 913430

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/913430/قومی-وسائل-کو-نمائشی-منصوبوں-کی-نذر-کر-کے-ملک-پر-ظلم-کیا-گیا-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org