0
Sunday 31 Jan 2021 13:59

حکومت نے کرپشن انڈیکس 117 سے 124 پر پہنچنے کا جواب نہیں دیا، مریم اورنگزیب

حکومت نے کرپشن انڈیکس 117 سے 124 پر پہنچنے کا جواب نہیں دیا، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ ترجمان مسلم لیگ نواز مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ مسلط کردہ ٹولے کی کرپشن ملک کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے، عمران صاحب نے پورے ملک میں کرپشن کی منڈی لگائی ہوئی ہے، وزیراعظم نے جھوٹ پر جھوٹ بولا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا ڈیٹا نواز شریف دور کا ہے، انہوں نے کرپشن انڈیکس 117 سے 124 پر پہنچنے کا ابھی تک جواب نہیں دیا۔ مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نواز شریف کے دور میں کرپشن بتدریج کم ہوئی، جبکہ سلیکٹڈ وزیراعظم اپنے ناجائز گھر کے قبضے کیلئے قانون تبدیل کرے تو کرپشن انڈکس نہیں بڑھے گا تو اور کیا ہو گا۔ ترجمان نواز لیگ نے کہا کہ عمران صاحب نے ناصرف خود جھوٹ بولا بلکہ کرائے کے ترجمانوں کو بھی مسلسل جھوٹ بولنے کا ٹاسک دیا، خود انہوں نے کرپشن انڈیکس 117 سے 124 پر پہنچنے کا ابھی تک جواب نہیں دیا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چور، بے ایمان، عوام دشمن ٹولے نے ملک کے ہر شعبے میں کرپشن کی اندھیرنگری مچائی ہوئی ہے، بجلی، گیس، دوائی، آٹا، چینی، صحت، تعلیم، درخت، زراعت، کورونا، ہر شعبے میں کرپشن کی منڈی لگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کے دور میں کرپشن بتدریج کم ہوئی، 2018ء میں انڈکس 117 پر تھی، مسلط کرپٹ ٹولے کی وجہ سے آج پاکستان کرپشن انڈیکس میں ترقی کر کے 124 پر پہنچ گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 913440
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش