0
Monday 1 Feb 2021 15:33

صحافیوں کی گرفتاری پر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی برہم

صحافیوں کی گرفتاری پر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی برہم
اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کسان تحریک کو کوریج کرنے والے صحافیوں کی گرفتاری اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے پر حکومت پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ سچ بولنے والوں سے ڈرتی ہے اس لئے وہ سچے صحافیوں کی آواز دبانے کی کوشش کررہی ہے۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ جو سچ سے ڈرتے ہیں وہ سچے صحافیوں کو گرفتار کرتے ہیں۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ کسانوں کے احتجاج کو کوور کرنے والے صحافیوں کو گرفتار کیا جارہا ہے، ان کے خلاف مقدمات درج کیے جارہے ہیں، انٹرنیٹ بہت ساری جگہوں پر بند کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کسانوں کی آواز کو کچلنا چاہتی ہے لیکن وہ یہ بھول گئے ہیں کہ جتنا دباؤ گے اس سے زیادہ آوازیں آپ کے مظالم کے خلاف اٹھیں گی۔

کانگریس نے اپنے آفیشل پیج پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاناشاہ سلطنت کو حقیقت سے ڈر لگتا ہے، تاناشاہ عدم تشدد سے ڈرتا ہے لہذا تاناشاہ کے حکمراں غیر جانبدارانہ صحافت پر ظلم کرتا ہے۔ درایں اثنا کانگریس پارٹی کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے بتایا کہ آپ بی جے پی کے تحت مشتعل کسانوں پر حملے کو بے نقاب کرنے والے صحافیوں پر جھوٹے مقدمات درج کرکے اور تحریک کی جگہوں پر انٹرنیٹ بند کرکے کسانوں کی تحریک کو دبا نہیں پاؤ گے۔
خبر کا کوڈ : 913481
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش