0
Sunday 31 Jan 2021 22:23

"جرف النصر" میں داعشی دہشتگردوں کو امریکہ اتار رہا ہے، صباح العکیکی

"جرف النصر" میں داعشی دہشتگردوں کو امریکہ اتار رہا ہے، صباح العکیکی
اسلام ٹائمز۔ معروف عراقی تجزیہ نگار و ماہر سکیورٹی امور صباح العکیکی نے کہا ہے کہ بغداد کی گرد و نواح اور جرف النصر نامی علاقے میں داعشی دہشتگردوں کی سرگرمیوں کے پیچھے امریکی فوج کا ہاتھ ہے۔ صباح العکیکی نے عرب ای مجلے المعلومہ کے ساتھ گفتگو میں واضح انداز میں کہا کہ امریکی شہ پر بعض سیاسی و غیر ملکی فریق صوبوں بابل، الانبار، بغداد اور کربلائے معلی کے درمیان واقع تزویراتی علاقے "جرف النصر" سے حشد الشعبی کو بے دخل کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ ہر کچھ عرصے کے بعد امریکی فورسز کی جانب سے داعشی دہشتگردوں کو "ہیلی بورن" آپریشنز کے ذریعے جرف النصر میں قائم حشد الشعبی کے فوجی مراکز کے پیچھے اتار دیا جاتا ہے تاکہ وہ حشد الشعبی کے مراکز میں گھس جائیں یا انہیں نشانہ بنائیں یا پاورٹرانسمشن لائنز میں تخریبکاری کریں۔

معروف عراقی تجزیہ نگار و سکیورٹی ماہر نے کہا کہ "جرف النصر" میں سکیورٹی خلاء پیدا کرنے سے امریکی فورسز کا تزویراتی ہدف صوبوں بابل، الانبار، بغداد اور کربلائے معلی کو دہشتگردی کے خطرے سے لاحق کر دینا ہے تاکہ اسے بہانہ بناتے ہوئے وہ مزید وقت ملک میں باقی رہ سکیں۔ صباح العکیکی نے ملک سے امریکی فورسز کو نکال باہر نہ کئے جانے پر مصطفی الکاظمی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان صوبوں میں ناامنی کا ہونا موجود عراقی حکومت کو بھی اس بات کا بہانہ فراہم کرنے کے لئے کافی ہے کہ وہ امریکی فورسز سے ملک میں مزید رہنے کی درخواست جاری کر دے۔ واضح رہے کہ گذشتہ شب جرف النصر نامی علاقے میں بین الاقوامی حمایت یافتہ داعشی دہشتگردوں کو ایک مرتبہ پھر عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ حشد الشعبی کی بریگیڈ نمبر 47 نے داعشی دہشتگردوں کو جرف النصر سے باہر دھکیل دیا جو بعدازاں "الفارسیہ" نامی علاقے کی جانب فرار کر گئے۔
خبر کا کوڈ : 913493
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش