QR CodeQR Code

ایرانی پیشرفت

ایران، نئے پاور پلانٹ کے افتتاح سے ملکی بجلی کی پیداوار 85 گیگا واٹ ہو گئی

31 Jan 2021 23:17

ملک پر عائد غیر قانونی امریکی پابندیوں کے باوجود ایرانی انجینئرز کیجانب سے شمال مشرقی ایرانی صوبے خراسانِ شمالی میں تیار کیا جانیوالا نیا کمبائینڈ سائیکل پاور پلانٹ 160 میگاواٹ فی گھنٹہ بجلی پیدا کرنیکی صلاحیت رکھتا ہے جسکے قومی گرڈ کیساتھ منسلک ہو جانے سے اب ایران کی عدم تجدید پذیر توانائی کی کل پیداوار 85 گیگاواٹ فی گھنٹہ تک پہنچ گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گذشتہ روز، ملک پر عائد غیر قانونی امریکی پابندیوں کے باوجود ایرانی انجینئرز کے تعمیر کردہ ایک نئے پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا ہے جس سے ایران میں بجلی کی کل پیداوار اب 85,000 میگاواٹ فی گھنٹہ تک پہنچ گئی ہے۔ ایران کے شمال مشرقی صوبے خراسانِ شمالی کے شہر شیروان میں ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی جانب سے ویڈیو لنک پر افتتاح کیا جانے والا کمبائینڈ سائیکل پاور پلانٹ 160 میگاواٹ فی گھنٹہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کے قومی گرڈ کے ساتھ منسلک ہو جانے سے ایران کی عدم تجدید پذیر توانائی کی کل پیداوار 85 گیگاواٹ فی گھنٹہ تک پہنچ گئی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سال 2013ء سے تاحال ایرانی بجلی کی پیداوار میں سالانہ 2.5 گیگاواٹ کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ ایرانی صدارتی دفتر کے مطابق "شیروان پاور پلانٹ" اُن 250 قومی پراجیکٹس میں سے ایک ہے جنہیں 2 ارب 100 کروڑ ڈالر کی لاگت کے ساتھ حکومت کی جانب سے جاری ایرانی سال کے دوران مکمل کرنے کا وعدہ دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 913497

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/913497/ایران-نئے-پاور-پلانٹ-کے-افتتاح-سے-ملکی-بجلی-کی-پیداوار-85-گیگا-واٹ-ہو-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org