QR CodeQR Code

سنا تھا آج کوئی استعفیٰ آنے والا ہے مگر اب تک آیا نہیں ہے، اسد عمر

31 Jan 2021 23:30

اپنے بیان میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ جنوری میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر پانچ اعشاریہ سات فیصد ہے، آج مہنگائی کی شرح پی ٹی آئی حکومت کے اقتدار میں آنے کے وقت سے کم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اپوزیشن کے استعفوں سے متعلق طنز کرتے ہوئے کہا کہ سنا تھا آج کوئی استعفیٰ آنے والا ہے مگر اب تک آیا نہیں ہے۔ انہوں نے اپوزیشن کی جانب حکومتی اراکین کے استعفے کے مطالبے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چلو جو ہم سے مانگے تھے اور جو کبھی ملنے نہیں تھے وہ چھوڑو، وہ جو مرتضیٰ عباسی وغیرہ کے منہ پر مارنے تھے وہ کہاں گئے؟ وفاقی وزیر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’کہیں اپنے ہی منہ پر تو نہیں مار لئے۔‘ اس سے قبل اسد عمر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ جنوری میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر پانچ اعشاریہ سات فیصد ہے، آج مہنگائی کی شرح پی ٹی آئی حکومت کے اقتدار میں آنے کے وقت سے کم ہے۔


خبر کا کوڈ: 913501

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/913501/سنا-تھا-ا-ج-کوئی-استعفی-ا-نے-والا-ہے-مگر-اب-تک-ا-یا-نہیں-اسد-عمر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org