0
Monday 1 Feb 2021 00:15

پاکستان کو FATF گرے لسٹ سے نکالے جانے کے امکانات روشن

پاکستان کو FATF گرے لسٹ سے نکالے جانے کے امکانات روشن
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فٹیف) کو دہشتگردی، انتہاء پسندی اور منی لانڈرنگ کے انسداد کے قابل ذکر اقدامات میں پیشرفت پر اپنی تازہ رپورٹ بھجوا دی ہے۔ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 27 نکات پر عملدرآمد مکمل کرنے اور باقی ماندہ 6 نکات پر جاری پیشرفت کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے، پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالے جانے سے متعلق اس سال اچھی خبر آنے کی قوی امید ہے۔

پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان تقریباً دو تین ہفتے پہلے ایک روزہ فیس ٹو فیس مذاکرات بھی ہوئے، جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر حماد اظہر نے کی۔ پاکستان نے 27 میں سے 21 نکات پر مکمل عمل درآمد کیے جانے کے دستاویزی ثبوت حکام کے حوالے کیے جبکہ باقی ماندہ 6 نکات پر اہم پیشرفت کی یقین دہانی کروا دی ہے، جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ان 6 نکات کے 50 سے 70 فیصد امور پر عمل مکمل ہو چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 913517
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش