0
Sunday 31 Jan 2021 23:58

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ایک اور بیگناہ فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ایک اور بیگناہ فلسطینی شہید
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی فوج نے مغربی کنارے میں ایک اور فلسطینی شہری کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے فلسطینی شہر بیت اللحم کے جنوب میں واقع "گوش عتصیمون" اسکوائر پر ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے اپنے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ یہ فلسطینی نوجوان چاقو کے ذریعے صیہونی فوج پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 913518
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش