0
Sunday 31 Jan 2021 23:17

شام میں امریکی سیاست شکست کھا چکی جبکہ الاسد حکومت فوجی اعتبار سے بھی طاقتور ہوئی ہے، فیلٹمین

شام میں امریکی سیاست شکست کھا چکی جبکہ الاسد حکومت فوجی اعتبار سے بھی طاقتور ہوئی ہے، فیلٹمین
اسلام ٹائمز۔ سابق امریکی ڈپٹی سیکرٹری خارجہ برائے مشرق وسطی اور لبنان میں اقوام متحدہ کے سفیر جیفرے فیلٹمین (Jeffrey David Feltman) نے شام حکومت کے خلاف امریکہ کی جانب سے اختیار کردہ دہشتگردانہ سیاست پر تنقید کی ہے۔ امریکی سفارتکار کا کہنا تھا کہ 2 سابق امریکی صدور؛ ڈونلڈ ٹرمپ اور بارک اوباما کی حکومتوں کے دوران امریکہ داعش کو (نام نہاد) شکست دینے کے سوائے شام میں اپنے کسی بھی قسم کے دوسرے مفادات کی حفاظت میں بری طرح ناکام رہا ہے۔ سعودی اخبار الشرق الاوسط کو دیئے گئے اپنے انٹریو میں جیفرے فیلٹمین نے امریکی حکومت کو نئی سیاست تجویز کرتے ہوئے کہا کہ شام پر عائد امریکی پابندیوں میں واشنگٹن کی طرف سے نرمی دی جائے جس کے جواب میں شامی صدر بشار الاسد کی جانب سے ملکی سیاسی اصلاحات پر مبنی ٹھوس، شفاف اور ناقابل واپسی اقدامات اٹھائے جائیں۔

سابق امریکی ڈپٹی سیکرٹری خارجہ نے شام کے حوالے سے امریکی سیاست کے شکست کھا جانے کا اعتراف کیا اور امریکہ کی جانب سے "دمشق دوستی" پر مبنی نئی سیاست اختیار کئے جانے پر زور دیا اور کہا کہ امریکی سیاست شام میں ایسی کسی بھی تبدیلی لانے میں بری طرح ناکام رہی ہے جس کے باعث شامی فوجی طاقت کے حوالے سے ہمیں لاحق پریشانیاں کم ہو سکیں۔ جیفرے فیلٹمین نے کہا کہ شام پر عائد کی جانے والی امریکی پابندیوں کے اہداف میں سے ایک یقینا بشار الاسد کی ناقابل قبول سیاست کو روکنا ہے تاہم امریکہ کے متوقع نتائج برآمد ہونے کے بجائے داعش کی شکست کے علاوہ ہمیں کچھ نظر نہیں آیا۔ اعلی امریکی سفارتکار نے شام پر عائد امریکی پابندیوں کو بے فائدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ "قیصر ایکٹ" گذشتہ سال کے اواسط سے لاگو کیا جا چکا ہے تاہم امریکی پابندیاں "خاص طرز عمل کی حوصلہ افزائی اور ناپسندیدہ سیاست میں تبدیلی" کے حوالے سے مکمل طور پر ناکام رہی ہیں کیونکہ ان پابندیوں کے لاگو کئے جانے کے باوجود دمشق حکومت کے طرز عمل میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی۔

لبنان میں اقوام متحدہ کے سفیر نے اسلامی مزاحمتی محاذ کے اہم ملک "شام" پر عائد امریکی پابندیوں کے بھیانک نتائج کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کی معاشی و معاشرتی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے جبکہ شام پر عائد امریکی پابندیاں بشار الاسد کے قریبی افراد کے کمزور ہونے کے بجائے صرف شامی حکومت کی فوجی طاقت اور عوام کے رنج و الم میں اضافے کا سبب ہی بنی ہیں۔ جیفرے فیلٹمین نے امریکی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف شامی حکومت کی روز افزوں کامیابیوں پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خاص طور پر ایک ایسے وقت میں جب روس ہر ہر قدم پر شامی حکومت کی بڑھ چڑھ کر حمایت کر رہا ہے اور بشار الاسد کے مشیر بھی ان کے ساتھ مکمل طور پر متفق ہیں، حاصل ہونے والے نتائج امریکی مرضی کے بالکل الٹ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 913523
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش