QR CodeQR Code

عراقی سکیورٹی فورسز کی شامی سرحد پر کامیاب کارروائی، 3 داعشی ہلاک

30 Jan 2021 02:02

المیادین کیمطابق شامی سرحد کے قریب واقع عراقی علاقے "الرطبہ" میں انجام پانیوالی عراقی سکیورٹی فورسز کی اس کارروائی میں عالمی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم داعش کے 3 جنگجو مارے گئے ہیں جنمیں 1 خودکش بمبار بھی شامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ علاقائی میڈیا نے شامی سرحد کے قریب عراقی سکیورٹی فورسز کے ایک کامیاب آپریشن کی خبر دی ہے جس میں متعدد داعشی دہشتگرد بھی مارے گئے ہیں۔ عرب نیوز چینل المیادین کے مطابق شامی سرحد کے قریب واقع عراقی علاقے "الرطبہ" میں انجام پانے والی عراقی سکیورٹی فورسز کی اس کارروائی میں عالمی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم داعش کے 3 جنگجو مارے گئے ہیں جن میں 1 خودکش بمبار بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں عراقی سنٹرل کمانڈ کے ترجمان یحیی رسول کی جانب سے اطلاع دی گئی تھی کہ شامی سرحد کے قریب واقع ایک مقام پر داعشی دہشتگردوں اور ملکی سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے جس میں تاحال متعدد دہشتگرد مارے جا چکے ہیں جبکہ دہشتگردوں کو لانے والی گاڑی علاقے میں موجود ایک فوجی چھاؤنی کے قریب تباہ کر دی گئی ہے۔ عراقی سنٹرل کمانڈ کے ترجمان نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ ہلاک ہونے والے داعشی دہشتگردوں میں سے ایک، خودکش جیکٹ سے مسلح تھا۔


خبر کا کوڈ: 913539

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/913539/عراقی-سکیورٹی-فورسز-کی-شامی-سرحد-پر-کامیاب-کارروائی-3-داعشی-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org