QR CodeQR Code

روسی رہنما کی رہائی کیلئے مظاہرے، 5000 افراد گرفتار

1 Feb 2021 09:10

گرفتار شدگان میں 80 سے زائد صحافی بھی شامل ہیں۔ امریکا اور یورپی یونین نے لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی مذمت کی ہے جسے پیوٹن حکومت نے مسترد کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ روس میں اپوزیشن لیڈر الیکسی ناولنی کی رہائی کے لیے روس کے کئی شہروں میں مظاہرے ہوئے، پولیس نے کریک ڈاؤن کر کے 5ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار شدگان میں 80 سے زائد صحافی بھی شامل ہیں۔ امریکا اور یورپی یونین نے لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی مذمت کی ہے جسے پیوٹن حکومت نے مسترد کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے روس سے انسانی حقوق کی جدوجہد کرنے والوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ اپوزیشن لیڈر ناولنی کو جرمنی سے واپسی پر ماسکو میں 17 جنوری کو حراست میں لیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 913554

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/913554/روسی-رہنما-کی-رہائی-کیلئے-مظاہرے-5000-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org