QR CodeQR Code

پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا مطلب مزید مہنگائی کا طوفان برپا کرنا ہے، ناصر حسین شاہ

1 Feb 2021 16:17

ایک بیان میں وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے اشارے پر چلتی ہے اس لئے ان کو عوام کی پرواہ نہیں، غریب عوام میں مزید مہنگائی کا بوجھ برداشت کرنے کی سکت نہیں ہے، ہم پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں کو مسترد کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر برائے اطلاعات ناصر حسین شاہ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا مطلب مزید مہنگائی کا طوفان برپا کرنا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے اشارے پر چلتی ہے اس لئے ان کو عوام کی پرواہ نہیں۔ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ غریب عوام میں مزید مہنگائی کا بوجھ برداشت کرنے کی سکت نہیں ہے، ہم پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ واپس لے۔


خبر کا کوڈ: 913642

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/913642/پیٹرول-کی-قیمتیں-بڑھانے-کا-مطلب-مزید-مہنگائی-طوفان-برپا-کرنا-ہے-ناصر-حسین-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org