0
Monday 1 Feb 2021 16:26
وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کا دورہ ڈیرہ اسماعیل خان

صحت کارڈ کا دائرہ کار پورے پاکستان تک پھیلایا جائیگا، وزیراعلٰی محمود خان

2023ء میں سندھ سمیت پورے پاکستان پہ پی ٹی آئی کی حکومت ہو گی
صحت کارڈ کا دائرہ کار پورے پاکستان تک پھیلایا جائیگا، وزیراعلٰی محمود خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ آج سے پورے صوبے میں صحت سہولت پروگرام کے تحت صحت انصاف کارڈ فراہم کر دیئے گئے ہیں ہر شہری کا شناختی کارڈ اب اس کا صحت کارڈ ہو گا۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ صحت انصاف کارڈ سے تمام بڑی چھوٹی بیماریوں کا علاج ممکن بنایا جائیگا۔ صحت انصاف کارڈ کی پورے صوبے تک توسیع یقینا ایک بڑا چیلنج تھا، جس کو موجودہ حکومت نے ممکن بنایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں صحت کارڈ پلس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر علی امین خان صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا اور ضلع سربراہان سمیت مختلف محکموں کے افسران موجود تھے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوام دوست حکومت نے صحت سہولت پروگرام غریب اور نادار خاندانوں کو علاج معالجہ کے لئے شروع کیا تھا، جس کی کامیابی کے بعد اس پروگرام کو پورے صوبے تک توسیع دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پورے خیبر پختونخوا میں صحت پروگرام کے تحت ہر سال ایک خاندان  کا 10 لاکھ کا علاج ممکن ہو گا، پہلے بیماری پر لوگ قرضہ لیتے تھے آج کے بعد انہیں اس کی ضرورت نہیں رہے گی، بہت سے ترقی یافتہ ممالک میں بھی یہ سہولت میسر نہیں، 90 دن میں لوگوں کو صحت کارڈ پہنچا دیا گیا۔ وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ ہر شہری سال میں 10 لاکھ کا علاج کروا سکے گا، صحت کارڈ کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان کے مریضوں کا علاج اب ملتان اسلام آباد اور پشاور کراچی میں کروا سکے گے۔ آج سے شناختی کارڈز ہی اپکا صحت کارڈ ہے آج سے  صحت کارڈ پاکستان کا بہت بڑا منصوبہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں اس منصوبے کا دائرہ کار پھیلایا جائے گا۔ صحت انصاف کارڈ سے صوبے بھر کے عوام کو مختلف ہسپتالوں میں تمام چھوٹی بڑی بیماریوں کا مفت علاج ممکن بنایا جائیگا۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ 2023ء میں سندھ سمیت پورے پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت ہو گی۔

محمود خان کا مزید کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست کو عملی جامہ پہنانے کیلئے عوام کی صحت سہولیات پر ڈیرہ اسماعیل خان کے 3 لاکھ 25 ہزار خاندان مستفید ہو گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس میں اور مزید چیزیں بھی ایڈ کر رہے۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے اعلان کیا کہ پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے کا جلد ہی افتتاح کریں گے، 5 سے 6 سالوں میں خیبرپختونخوا کی تاریخ بدل دیں گے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صحت سہولت پروگرام کو حقیقی معنوں میں کامیاب بنانے کیلئے عوام اور صحت سہولیات مہیا کرنے والے اداروں کے لئے بڑی سطح پر آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ کوئی بھی فرد اس سہولت سے محروم نہ رہ جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ صحت سہولت پروگرام کو پورے صوبے میں فعال اور کامیاب بنانے کے لئے آئی ایم یو مانیٹرنگ کا طریقہ کاروضع کرے گی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پورے صوبے بشمول قبائلی اضلاع کے عوام تک بہتر صحت سہولیات فراہم کرنا موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومت کا ویژن ہے، جس کو ہر حال میں قابل عمل بنایا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 913643
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش