QR CodeQR Code

کورونا ویکسین لے کرپاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا

1 Feb 2021 17:03

ویکسی نیشن کے پہلے مرحلے کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گگلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ کورونا وبا کے خلاف ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچ گیا۔ ایئرفورس کا آئی ایل 78 خصوصی طیارہ چین سے 5 لاکھ ڈوزز لے کر اسلام آباد پہنچا۔ معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان نے ایئرپورٹ پر ویکسین وصول کی۔ ویکسین کی پہلی کھیپ مکمل طور پر کووڈ 19 کے خلاف جنگ لڑنے والے فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کو لگائی جائے گی۔ درجہ حرارت کو برقرار اور وقت بچانے کے لیے سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کو ویکسین طیاروں کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔ ویکسی نیشن کے پہلے مرحلے کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گگلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 913650

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/913650/کورونا-ویکسین-لے-کرپاک-فضائیہ-کا-خصوصی-طیارہ-اسلام-آباد-پہنچ-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org