0
Monday 1 Feb 2021 17:09

ایل پی جی بھی مہنگی، گھریلوسلنڈرکی قیمت میں 122 روپے اضافہ

ایل پی جی بھی مہنگی، گھریلوسلنڈرکی قیمت میں 122 روپے اضافہ
اسلام ٹائمز۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت بھی بڑھا دیں۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں ایل پی جی کی فی ٹن پیداواری قیمت 95283 روپے فی ٹن مقررکی گئی ہے۔ فروری 2021ء کے لیے فی کلو گرام ایل پی جی کی قیمت 10 روپے بڑھ کر 158 روپے ہوگئی ہے جبکہ گھریلو سلنڈرکی قیمت 122 روپے بڑھ کر 1863 روپے ہوگئی اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 471 روپے بڑھکر 7168 روپے ہوگئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی پر مارکیٹنگ اور ڈسٹری بیوشن مارجن 35000 روپے ہوگی جبکہ 4699 روپے فی ٹن ایل پی جی پر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی بھی عائد ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فی ٹن ایل پی جی پر 22941 روپے سیلز ٹیکس بھی عائد ہوگا جسکے بعد ایل پی جی صارف قیمت 157894 روپے فی ٹن ہوگی۔

اوگرا کے مطابق گھریلو استعمال کے سلینڈر کی بغیر ٹیکس قیمت 1124 روپے ہوگی۔ اور تمام ٹیکسزلیوی اورمارکیٹنگ مارجن شامل کرکے صارفین کو گھریلو استعمال کے سلینڈر کی فروخت کی جائے گی۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چئیرمین عرفان کھوکھر نے بتایا کہ رواں سال ملک میں 735460 میٹرک ٹن ایل پی جی کی پیداوار ہوئی ہے جبکہ تقریبا 473900 ٹن سمندر کے راستے اور 660000 ٹن ایل پی جی زمینی راستے ایل پی جی درآمد کی گئی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایل پی جی کو کم آمدنی کے حامل طبقے کی دسترس میں لانے کے لیے فوری طور پر ایل پی جی پر عائد پیٹرولئیم ڈیولپمنٹ لیوی ختم کرنے کا اعلان کرے۔
خبر کا کوڈ : 913652
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش