QR CodeQR Code

عراق، صوبہ الانبار میں داعش کا خفیہ ٹھکانہ تباہ، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد

1 Feb 2021 17:24

داعش کی خفیہ پناہ گاہ میں ایک گہری خندق کے اندر 2 زیر زمین کمرے کھودے گئے تھے جنمیں کھانا بنانیکا سامان، برتن، چولہا، زمین میں دفن شدہ ایک فریزر، 81 ملی میٹر کے 8 مارٹر گولے، 12.7 بور ہیوی مشین گن کے 200 راؤنڈ، 30 لٹر خطرناک دھماکہ خیز مواد C4 اور متعدد دیسی ساختہ تیار بم رکھے گئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی سکیورٹی فورسز نے ملک کے مغربی صوبے الانبار کے تزویراتی علاقے "الرطبہ" کے صحراؤں میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم داعش کا ایک خفیہ ٹھکانہ تباہ کر دیا ہے۔ عرب ای مجلے المعلومہ کے مطابق عراقی پیادہ فورسز کے بریگیڈ 53 سے متعلق انٹیلیجنس یونٹ نے موثق اطلاعات پر شہر الرطبہ میں واقع داعش کے اس خفیہ ٹھکانے پر کامیاب کارروائی کی جہاں سے بڑی مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق داعش کی خفیہ پناہ گاہ میں ایک گہری خندق کے اندر 2 زیر زمین کمرے کھودے گئے تھے جن میں کھانا بنانے کا سامان، برتن، چولہا، زمین میں دفن شدہ ایک فریزر، 81 ملی میٹر کے 8 مارٹر گولے، 12.7 بور ہیوی مشین گن کے 200 راؤنڈ، 30 لٹر خطرناک دھماکہ خیز مواد C4 اور متعدد دیسی ساختہ تیار بم رکھے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 913658

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/913658/عراق-صوبہ-الانبار-میں-داعش-کا-خفیہ-ٹھکانہ-تباہ-بڑی-مقدار-اسلحہ-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org