QR CodeQR Code

ایم کیو ایم کو جی بی حکومت میں نمائندگی دینے کا فیصلہ

1 Feb 2021 18:23

ذرائع کے مطابق طے شدہ معاہدے کے تحت ایم کیو ایم پاکستان باقاعدہ جی بی حکومت کا حصہ بن جائے گی اور کابینہ میں دو عہدے دیئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کو گلگت بلتستان حکومت میں نمائندگی دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق طے شدہ معاہدے کے تحت ایم کیو ایم پاکستان باقاعدہ جی بی حکومت کا حصہ بن جائے گی اور کابینہ میں دو عہدے دیئے جائیں گے۔ الیکشن سے قبل تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں انتخابی اتحاد کے حوالے سے باقاعدہ معاہدہ ہوا تھا اور دونوں جماعتوں نے مل کر حکومت بنانے پر اتفاق کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ میں ایک یا دو عہدے دیئے جانے پر ڈیڈلاک تھا جسے تقریباً حل کیا جا چکا ہے اور ایم کیو ایم کو کابینہ میں دو عہدے دینے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ جی بی حکومت میں ایم کیو ایم کو بھی شامل کیا جاتا ہے تو مشیر یا کوارڈنیٹر جیسے عہدے دیئے جائیں گے۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی میں ایم کیو ایم کی کوئی نمائندگی نہیں ہے۔ جی بی کے عام انتخابات میں ایم کیو ایم کوئی سیٹ حاصل نہیں کر سکی تھی۔ وفاق اور سندھ میں چونکہ ایم کیو ایم تحریک انصاف کی اتحادی ہے اس لیے اس اتحاد کا دائرہ گلگت بلتستان تک بڑھانے کا قوی امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 913670

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/913670/ایم-کیو-کو-جی-بی-حکومت-میں-نمائندگی-دینے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org