0
Monday 1 Feb 2021 18:39

کرپشن کے ریکارڈ پر وزیراعلیٰ سندھ کا نام گنیز بک میں ڈالا جائے، خرم شیر زمان

کرپشن کے ریکارڈ پر وزیراعلیٰ سندھ کا نام گنیز بک میں ڈالا جائے، خرم شیر زمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے وزیراعلیٰ سندھ اور فرنٹ مینوں کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کرپشن کے ریکارڈ پر وزیراعلیٰ سندھ کا نام گنیز بک میں ڈالا جائے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے مطالبہ کیا ہے کہ کرپشن کے ریکارڈ پر وزیراعلیٰ سندھ کا نام گنیز بک میں ڈالا جائے، اور کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ اور فرنٹ مینوں کیخلاف عدالت جائیں گے۔ خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ ٹریژری میں 2 خاندانوں پر نوازشات سندھ کے عوام سے دھوکہ ہے، سندھ میں زیادہ مستحق اور قابل بھی وزیراعلیٰ کے دوست ہی ہیں، سندھ میں کرپشن مافیا کے سرپرست مراد علی شاہ ہیں۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی نوازشیں سندھ دشمنی کے مترادف ہیں، نااہل مراد علی شاہ سندھ کی تاریخ کے بدترین کرپٹ وزیراعلیٰ ہیں، سندھ کے اربوں روپے لوٹنے والے نجی محفلوں پر خرچ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے حالات پی پی پی کے خاتمے تک نہیں بدل سکتے، تحریک انصاف پیپلز پارٹی کی کرپشن کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔
خبر کا کوڈ : 913679
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش