0
Monday 1 Feb 2021 22:15

ڈاکٹر سلیم کی موت جلنے اور دم گھٹنے سے ہوئی، پوسٹمارٹم رپورٹ

ڈاکٹر سلیم کی موت جلنے اور دم گھٹنے سے ہوئی، پوسٹمارٹم رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹر سلیم محب کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ نشتر ہسپتال نے جاری کردی ہے، جس کے مطابق ڈاکٹر سلیم محب کی موت سو فیصد جلنے اور دم گھنٹے سے واقع ہوئی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ ڈاکٹر سلیم محب کی موت کے بعد آنکھیں اور زبان باہر نکلی ہوئی پائی گئیں، ناک سے خون بہہ رہا تھا۔ آگ کے شعلوں کی وجہ جسم کے حصہ پٹھے، آنکھیں پیٹ سمیت تمام جسم مکمل جل چکا ہے۔ رانیں، جسم کا نچلا حصہ اور ہتھیلیاں زیادہ جلی ہوئی پائی گئیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ آگ سے دائیں اور بائیں پھیپھڑے مکمل طور سکڑ چکے تھے، دل کے چاروں خانوں میں خون جما ہوا پایا گیا۔نشتر شعبہ فرانزک نے ڈاکٹر سلیم محب کے پوسٹ مارٹم کے دوران معدے، جگر، تلی اور جسم کے دیگر حصوں سے نمونے لیکر تجزیہ کے لئے لاہور لیبارٹری بھجوا دیئے ہیں، جس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ جبکہ بھیجوانے گئے نمونوں سے زہر اور نشہ آور اشیا کی موجودگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 913711
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش