QR CodeQR Code

  عمران حکومت فلاپ ہوچکی ہے، پیپلزپارٹی ہی عوامی مسائل حل کریگی، مخدوم احمد محمود

1 Feb 2021 22:35

رحیم یارخان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ہمارا گروتھ ریٹ آج بھی منفی میں جا رہا ہے، حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے چینی، گندم، خوردنی تیل اور کپاس امپورٹ ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں مہنگای بیروزگاری بڑھ رہی ہے، مایوسی بڑھ رہی ہے اور اس مایوسی کے بادلوں کو پیپلزپارٹی کی حکومت ختم کرسکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومتی ٹائی ٹینک ڈوبنے والا ہے جس کی جگہ پیپلزپارٹی لے سکتی ہے کیونکہ عوام سمجھ چکی ہے کہ صرف پیپلزپارٹی ان کی خیرخواہ ہے اور اس کی حکومت میں ہی ہمارے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب مخدوم احمد محمود نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ مخدوم سید احمد محمود نے مزید کہا کہ یہ حکومت بغیر کسی ڈائریکشن کے چل رہی ہے، ہمارا گروتھ ریٹ آج بھی منفی میں جا رہا ہے، حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے چینی، گندم، خوردنی تیل اور کپاس امپورٹ ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں مہنگای بیروزگاری بڑھ رہی ہے، مایوسی بڑھ رہی ہے اور اس مایوسی کے بادلوں کو پیپلزپارٹی کی حکومت ختم کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری امید کی کرن ہے جب سے وہ اسمبلی میں آئے ہیں اور جو کردار ادا کیا ہے اس سے عوام میں امید پیدا ہوئی ہے۔ ہم بلاول کی قیادت میں جنوبی پنجاب کو دوبارہ پی پی کا گڑھ بنائیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 913715

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/913715/عمران-حکومت-فلاپ-ہوچکی-ہے-پیپلزپارٹی-ہی-عوامی-مسائل-حل-کریگی-مخدوم-احمد-محمود

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org