QR CodeQR Code

پشاور میں تباہی کی منصوبہ بندی ناکام، بھاری اسلحہ و بارود برآمد

1 Feb 2021 23:46

حکام کے مطابق برآمد ہونے والا اسلحہ میں 50 کلوگرام بارود، 13 عدد توپ گولے، 17  مارٹر گولے، آر پی جی 14 گولے شامل ہیں، زیر زمین اسلحہ و بارود چھپانے والے دہشت گرد ایک ماہ قبل گرفتار ہوئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زمین میں چھپایا گیا بھاری تعداد میں اسلحہ تحویل میں لے لیا۔ ڈی پی او محمد اقبال کے مطابق تھانہ جمرود علاقہ چورہ کی حدود میں سیکیورٹی اداروں کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زمین میں چھپایا گیا بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود تحویل میں لے لیا۔ حکام کے مطابق برآمد ہونے والا اسلحہ میں 50 کلوگرام بارود، 13 عدد توپ گولے، 17  مارٹر گولے، آر پی جی 14 گولے شامل ہیں، زیر زمین اسلحہ و بارود چھپانے والے دہشت گرد ایک ماہ قبل گرفتار ہوئے تھے، اور اسلحہ پشاور اور مضافات میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں استعمال ہونا تھا، جسے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنا دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 913730

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/913730/پشاور-میں-تباہی-کی-منصوبہ-بندی-ناکام-بھاری-اسلحہ-بارود-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org