QR CodeQR Code

سانحہ ہنزہ کی جوڈیشل انکوارئری کا حکم دے دیا ہے، سید مہدی شاہ

12 Aug 2011 23:40

اسلام ٹائمز:سی ایم سکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ ہنزہ کی صورتحال کو جلد کنٹرول کر لینگے، سکاوٹس اور پولیس کی 120 اضافی نفری روانہ کر دی ہے، سیاسی جماعتیں تعاون کریں۔


گلگت:اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے سی ایم سکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ہنزہ کی جوڈیشل انکوائری کی جائے گی اور اس واقعے میں ملوث کوئی بھی فرد قانون کے ہاتھ سے نہیں بچ سکے گا۔ انہوں نے فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار اور ڈی ایس پی ہنزہ کو بھی معطل کرنے کا اعلان کیا، انہوں نے ہلاک ہونے والے دونوں افراد کے لواحقین کیلئے تین، تین لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا اور زخمیوں کو مفت علاج کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اس واقعے کی آڑ میں اپنی سیاسی دکان چمکا رہی ہیں، یہ ایک حساس ایشو ہے جس پر سب کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔ وزیراعلٰی نے یقین دلایا کہ متاثرین عطا آباد کے تمام جائز مطالبات کو پورا کیا جائے گا، ماضی میں بھی متاثرین کی خاطر خواہ مدد کی گئی ہے۔ وزیراعلٰی نے اس موقع پر اعلان کیا کہ ہنزہ نگر کے لئے پولیس اور سکاوٹس کی 120 اضافی نفری روانہ کر دی گئی ہے اور کل تک صورتحال کنٹرول میں آجائے گی۔


خبر کا کوڈ: 91377

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/91377/سانحہ-ہنزہ-کی-جوڈیشل-انکوارئری-کا-حکم-دے-دیا-ہے-سید-مہدی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org