QR CodeQR Code

میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس طلب

2 Feb 2021 09:52

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد سلامی کونسل کا بند کمرا اجلاس وڈیو کانفرنس کے ذریعے منگل کو ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ ایشیائی ملک میانمار میں فوجی بغاوت  کے بعد سلامتی کونسل نے ہنگامی طور پر منگل کو اجلاس طلب کرلیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، سلامی کونسل کا بند کمرا اجلاس وڈیو کانفرنس کے ذریعے منگل کو ہوگا۔ سلامتی کونسل اجلاس میں اقوام متحدہ کی خصوصی مندوب برائے میانمار کرسٹین شرینر برگنر صورتحال پر بریفنگ دیں گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز میانمار میں فوج نے بغاوت کردی اور اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا جبکہ آنگ سان سوچی سمیت متعدد رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

میانمار کی فوج نے اس بات کی تصدیق قومی ٹیلی ویژن پر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سال کیلیے ملک میں ہنگامی حالات کا اعلان کررہے ہیں اور کمانڈر ان چیف من آنگ ہلاینگ کو ملکی اختیارات سونپ دیے ہیں۔ واضح رہے کہ ملک میں نومبر میں ہونے والے متنازع انتخابی نتائج کے بعد میانمارمیں سخت کشیدگی تھی، انتخابات میں این ایل ڈی نے حکومت بنانے کے لیے درکار نشستیں حاصل کرلی تھیں تاہم فوج نے انتخابات کے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ یاد رہے کہ میانمار میں سرکاری سرپرستی میں برما کے مسلمانوں پر شدید مظالم کیے گئے اور آنگ سانگ سوچی کو مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا ذمہ دار ٹھرایا جاتا ہے جبکہ برمی مسلمانوں پر مظالم کے بعد میانمار کی رہنما سوچی سے کئی ایوارڈ بھی واپس لیے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 913774

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/913774/میانمار-میں-فوجی-بغاوت-کے-بعد-سلامتی-کونسل-نے-ہنگامی-اجلاس-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org