QR CodeQR Code

کراچی، گارڈن کے قریب کار پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

2 Feb 2021 09:54

کار میں موجود 4 زخمیوں کو ریسکیو ادارے نے ہسپتال پہنچایا جہاں پر مسکان نامی خاتون اور صدام نامی شخص جاں بحق ہو گئے جبکہ کچھ گھنٹوں بعد عامر اور ریحان نامی شخص بھی دورانِ علاج جاں بحق ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں گارڈن پولیس ہیڈکوارٹرز کے قریب ایک کار پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کار میں سوار خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے، زخمی اور جاں بحق افراد آپس میں دوست تھے۔ گارڈن ہیڈکوارٹر کے قریب نجی ہسپتال کے سامنے ایک کار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، نجی ہسپتال کے سکیورٹی گارڈ کے مطابق ایک زخمی شخص بھاگتا ہوا اندر آیا جبکہ 1 زخمی شخص باہر بھی موجود تھا، فائرنگ کرنے والے افراد موٹر سائیکل پر تھے یا گاڑی پر یہ نہیں پتہ لگ سکا۔کار میں موجود 4 زخمیوں کو ریسکیو ادارے نے ہسپتال پہنچایا جہاں پر مسکان نامی خاتون اور صدام نامی شخص جاں بحق ہو گئے جبکہ کچھ گھنٹوں بعد عامر اور ریحان نامی شخص بھی دورانِ علاج جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق عامر اور ریحان کے پاس سے پولیس قومی رضا کار کے کارڈ بھی ملے ہیں۔ جاں بحق مسکان اور عامر نے اپنی ویڈیو آج سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر بھی اپ لوڈ کی تھی جس میں دونوں ساتھ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 913775

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/913775/کراچی-گارڈن-کے-قریب-کار-پر-فائرنگ-4-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org