0
Tuesday 2 Feb 2021 10:15

ریاست کیجانب سے عرب کلچر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، رضا ربانی

ریاست کیجانب سے عرب کلچر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، رضا ربانی
اسلام ٹائمز۔ عربی زبان لازمی پڑھانے کے بل پر سینیٹر رضا ربانی کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ سینیٹ آف پاکستان میں بحث کے دوران سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ ریاست کی جانب سے عرب کلچر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، یہ کلچر میرا کلچر نہیں ہے، میرا کلچر انڈس ویلی کلچر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عربی بطور آپشنل زبان نصاب میں موجود ہے، پھر اسے لازمی کیوں قرار دیا جائے۔؟ واضح رہے کہ سینیٹ نے تعلیمی اداروں میں عربی زبان لازمی پڑھانے کا بل منظور کر لیا۔ سینیٹر جاوید عباسی کے منظور کردہ بل میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں پہلی سے پانچویں جماعت تک عربی زبان لازمی پڑھائی جائے، جماعت ششم سے 11ویں تک عربی گرامر پڑھائی جائے۔
خبر کا کوڈ : 913779
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش