QR CodeQR Code

لانگ مارچ کرینگے لیکن اسٹیبلشمنٹ کا سہارا نہیں لیں گے، احسن اقبال

2 Feb 2021 10:26

نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ لانگ مارچ ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ سے مل کر حکومت کو گرانے کے لیے ہوتے تھے لیکن اس بار اپوزیشن کی تحریک ملک میں 72 سال کے طریقہ کار کو تبدیل کرانے کے لیے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اپوزیشن 4 فروری کے اجلاس میں لانگ مارچ  پر غور کرے گی۔ نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ لانگ مارچ ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ سے مل کر حکومت کو گرانے کے لیے ہوتے تھے  لیکن اس بار اپوزیشن کی تحریک ملک میں 72  سال کے طریقہ  کار کو تبدیل کرانے کے لیے ہے۔ سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق سوال پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات ہمارے لیے اہم تھے، ان میں حصہ لینا تھا، لیکن اپوزیشن 4 فروری کے اجلاس میں لانگ مارچ پر غور کرے گی۔
 


خبر کا کوڈ: 913782

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/913782/لانگ-مارچ-کرینگے-لیکن-اسٹیبلشمنٹ-کا-سہارا-نہیں-لیں-گے-احسن-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org