0
Tuesday 2 Feb 2021 10:53

قومی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کا اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر اسپیکر اور حکومت کیخلاف احتجاج

قومی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کا اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر اسپیکر اور حکومت کیخلاف احتجاج
اسلام ٹائمز۔ قانون سازی کیلئے جاری اجلاس کے دوران قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے حکومت اور اسپیکر کیخلاف شدید احتجاج اور نعروں کے دوران سی پیک اتھارٹی سمیت 3 بل منظورکر لئے گئے۔ اپوزیشن نے بل منظور کیے جانے کیخلاف شدید رد عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے تقریر کرنے کی پیشکش بھی احتجاجاً مسترد کر دی۔ اس دوران اپوزیشن کی جانب سے چینی چور، آٹا چور اور بجلی چور کے نعرے لگائے گئے، شدید ہلڑ بازی اور اسپیکر ڈائس کا گھیرائو کیا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے بعد جب اسپیکر نے ایجنڈے پر موجود آرڈیننس اور بل پیش کرنے کے علاوہ قانون سازی سے متعلقہ ایجنڈا لینا شروع کیا۔

اس دوران اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے اور انہوں نے ”نو نو “ کے نعرے لگانے شروع کردیئے۔ قبل ازیں مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے سی پیک اتھارٹی بل 2020ء قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں زیر غور لانے کی تحریک پیش کی، جس کی منظوری کے بعدا سپیکر نے ایوان سے بل کی شق وار منظوری لی جس کے بعد بابر اعوان نے بل منظوری کے لئے پیش کیا جسے منظور کرلیا گیا۔ بابر اعوان نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی (ترمیمی) بل 2020ء قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں فی الفور زیرغور لانے کی تحریک پیش کی، جس کی منظوری کے بعد اسپیکر نے بل کی شق وار منظوری لی۔
 
خبر کا کوڈ : 913789
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش