0
Tuesday 2 Feb 2021 11:17

افغان امن معاہدے پر ٹرمپ اور نئی بائیڈن انتظامیہ کی سوچ ایک ہے، شاہ محمود قریشی

افغان امن معاہدے پر ٹرمپ اور نئی بائیڈن انتظامیہ کی سوچ ایک ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کے معاملے پر ٹرمپ اور نئی بائیڈن انتظامیہ کی سوچ ایک ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ سے افغانستان کے معاملے پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے، پاکستان جو کردار ادا کر سکتا ہے اس پر گزارشات پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے معاہدہ محدود مدت کے لیے تھا، ہمارے غیر ملکی ذرائع میں بہتری آئی تو ہم نے پیسے واپس کر دیے۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خارجہ امور میں ہرگز  تنہا نہیں، آج بھارت پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں، وہاں جنونی حکومت ہے، کشمیر ہماری شہ رگ ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 913797
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش