QR CodeQR Code

سندھ حکومت کا زائرين کیلئے مزارات کھولنے کا فیصلہ

2 Feb 2021 14:16

وزیر اوقاف سندھ نے کہا کہ بزرگان دین کے مزارات پر حاضری کے وقت زائرین ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں، عوام خود بھی کورونا سے بچیں اور اپنے پیاروں کو بھی بچائیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سمیت سندھ بھر میں صوبائی حکومت نے زائرين کیلئے مزارات کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اوقاف سندھ سہیل انور سیال نے کہا کہ بدھ سے سندھ بھر کے مزارات زائرین کیلئے کھول دیئے جائیں گے، مزارات مکمل ایس او پیز کے تحت کھولے جائیں گے۔ سہیل انور سیال نے کہا کہ بزرگان دین کے مزارات پر حاضری کے وقت زائرین ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں، عوام خود بھی کورونا سے بچیں اور اپنے پیاروں کو بھی بچائیں۔ صوبائی وزیر نے کہا مزارات پر حاضری کے دوران ماسک اور سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھا جائے۔


خبر کا کوڈ: 913839

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/913839/سندھ-حکومت-کا-زائرين-کیلئے-مزارات-کھولنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org