0
Tuesday 2 Feb 2021 16:44

عمران خان روز عوام دشمن فیصلہ کرکے ان کا استحصال کر رہے ہیں، مرتضیٰ وہاب

عمران خان روز عوام دشمن فیصلہ کرکے ان کا استحصال کر رہے ہیں، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ جس تیزی سے پٹرول کی قیمت بڑھ رہی ہے اس تیزی سے تو عمران خان نے رن نہیں بنائے۔ اپنے ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عمران خان روز عوام دشمن فیصلہ کرکے ان کا استحصال کر رہے ہیں۔ ترجمان سندھ حکومت نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عوام دشمن اور کورونا وائرس فرینڈلی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا ویکسین امپورٹ نہیں کی امداد میں ملی۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کو کہا گیا کہ ویکسین وفاقی حکومت کو خریدنے دیں تو بہتر ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 913874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش