QR CodeQR Code

سندھ، کورونا ویکسینیشن سینٹرز کے طبی عملے کیلئے اضافی تنخواہ دینے کا اعلان

2 Feb 2021 16:56

اپنے بیان میں وزیر صحت سندھ نے کہا کہ میں ہیلتھ کیئر ورکرز کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ وہ رضاکارانہ طور پر ویکسینیشن کے اس عمل کا حصہ بنیں گے، ویکسین نہ لگانے والے طبی عملے کو طبی خدمات کا حصہ بننے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے کورونا ویکسینینشن سینٹرز پر کام کرنے والے طبی عملے کے لئے ایک اضافی بنیادی تنخواہ زیادہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ کورونا ویکسینینشن سینٹرز پر کام کرنے والے ہیلتھ عملے کے لئے آنوریم دینے کا اعلان کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اڈلٹ ویکسینیشن سینٹرز پر کام کرنے والے عملے کو ایک بنیادی تنخواہ زیادہ دی جائے گی۔ اپنے جاری کردہ بیان میں وزیر صحت سندھ نے کورونا کے خلاف لڑنے والے طبی عملے کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ہیلتھ کیئر ورکرز کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ وہ رضاکارانہ طور پر ویکسینیشن کے اس عمل کا حصہ بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین نہ لگانے والے طبی عملے کو طبی خدمات کا حصہ بننے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 913875

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/913875/سندھ-کورونا-ویکسینیشن-سینٹرز-کے-طبی-عملے-کیلئے-اضافی-تنخواہ-دینے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org