0
Tuesday 2 Feb 2021 19:51

پاکستان اور بھارت کو پروقار، پرامن انداز میں دیرینہ تنازعہ کشمیر کا نکالنا ہوگا، جنرل قمر جاوید باجوہ

پاکستان اور بھارت کو پروقار، پرامن انداز میں دیرینہ تنازعہ کشمیر کا نکالنا ہوگا، جنرل قمر جاوید باجوہ
اسلام ٹائمز۔ پاک فضائیہ اکیڈمی اصغر خان میں گریجویشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، پاکستان نے عالمی و علاقائی امن کیلئے کلیدی قربانیاں دی ہیں، پاکستان باوقار انداز میں پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، پاکستان تمام اطراف میں امن کا ہاتھ بڑھا رہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو پروقار، پرامن انداز میں دیرینہ تنازعہ کشمیر کا حل نکالنا ہو گا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو پروقار، پرامن انداز میں دیرینہ تنازعہ کشمیر کا نکالنا ہوگا، دونوں ممالک کو انسانی المیہ کی اس داستان کو منطقی انجام تک پہنچانا ہو گا، پاکستان کی امن کی خواہش کو کسی صورت کمزوری نہ سمجھا جائے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی خطرے سے موثر انداز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تینوں مسلح افواج نے بہترین ہم آہنگی سے پاکستان دشمنوں کو شکست دی، پاکستان کی تینوں مسلح افواج کی کاوشوں سے داخلی سلامتی کی صورتحال بہتر ہوئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فضائیہ نے انسدادِ دہشتگردی کی جنگ میں کلیدی کردار ادا کیا، پاک فضائیہ کی آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ میں بہترین کارکردگی پیشہ وارانہ مہارت، عزم کا بعین ثبوت ہے، فضائیہ پوری قوم کا فخر ہے، اُمید ہے پاک فضائیہ نئی بلندیوں اور کارکردگی کی معراج کو چھوئے گی۔ اُن کا مزید کہنا تھا پاک فضائیہ اکیڈمی اصغر خان میں سعودی فضائیہ کے کیڈٹس کی موجودگی قابل قدر ہے۔
خبر کا کوڈ : 913913
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش