QR CodeQR Code

امن کا خواب داو پر لگ گیا، نیٹو کا افواج مئی کے بعد بھی افغانستان میں رکھنے کا فیصلہ

3 Feb 2021 00:47

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں نئی انتظامیہ کے آنے سے افغان پالیسی میں تبدیلی آئے گی۔ اپریل کے آخر میں مکمل انخلا نہیں ہو گا۔ نیٹو نے موقف اختیار کیا کہ امن معاہدے میں انخلا کی شرائط پوری نہیں کی گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں قابض نیٹو نے افواج مئی کے بعد بھی افغانستان میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ افغانستان میں امن کا خواب ایک بار پھر داؤ پر لگ گیا، پہلے امریکا نے امن معاہدے پر نظر ثانی کا اعلان کیا اور اب نیٹو نے بھی افغانستان سے مکمل انخلا نہ کرنے کا عندیہ دے دیا، پاکستان سمیت امن کے خواہاں ممالک کی کاوشوں کو دھچکا لگنے کا اندیشہ پیدا ہوگیا۔ نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ اپریل کے آخر میں مکمل انخلا نہیں ہو گا۔ اتحادی افواج مئی کے بعد بھی افغانستان میں رہیں گی، نیٹو نے موقف اختیار کیا کہ امن معاہدے میں انخلا کی شرائط پوری نہیں کی گئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں نئی انتظامیہ کے آنے سے افغان پالیسی میں تبدیلی آئے گی۔ گزشتہ سال فروری میں 19 سالہ طویل افغان جنگ کے خاتمے کی جو امید پیدا ہوئی تھی، حالیہ واقعات سے اس پر سیاہ بادل منڈلاتے نظر آرہے ہیں۔ افغانستان میں امریکی فوجیوں سمیت کم وبیش 10 ہزار غیر ملکی افواج اب بھی موجود ہیں۔ دوسری جانب طالبان نے ملا برادر کی سربراہی میں ایران کا دورہ کیا جہاں امن مذاکرات پر تبادلہ خیال ہوا۔ ایران نے افغانستان میں امن قائم کرنے کے لئے ثالثی کی پیشکش بھی کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 913914

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/913914/امن-کا-خواب-داو-پر-لگ-گیا-نیٹو-افواج-مئی-کے-بعد-بھی-افغانستان-میں-رکھنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org