QR CodeQR Code

جماعت اسلامی نے کشمیر کاز کی خون سے آبیاری کی ہے، قیصر شریف

کل اسلام آباد میں قومی کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، ترجمان جماعت اسلامی

2 Feb 2021 20:56

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمہ کے بعد ضروری تھا کہ حکومت تمام سیاسی پارٹیوں کی مشاورت سے ایک متفقہ قومی کشمیر پالیسی تشکیل دیتی مگر اس ضمن میں جماعت اسلامی کے بار بار مطالبات کے باوجود کوئی مثبت قدم نہیں اٹھایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف نے کہا ہے جماعت اسلامی نے کشمیر کاز کی خون سے آبیاری کی ہے، بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمہ کے بعد ضروری تھا کہ حکومت تمام سیاسی پارٹیوں کی مشاورت سے ایک متفقہ قومی کشمیر پالیسی تشکیل دیتی مگر اس ضمن میں جماعت اسلامی کے بار بار مطالبات کے باوجود کوئی مثبت قدم نہیں اٹھایا گیا۔ اگرچہ گزشتہ سات دہائیوں سے جماعت اسلامی کشمیر کا مقدمہ ہر سطح پر لڑ رہی ہے لیکن مودی حکومت کے پانچ اگست 2019 کے ظالمانہ اقدام کے بعد ہم نے مسئلہ کشمیر پر نئے سرے سے بھرپور بیداری مہم کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ملک بھر جلسے، جلوس اور ریلیاں نکال کر کشمیریوں کے حق خوداردیت کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بدھ (3 فروری) کو قومی کشمیر کانفرنس کا انعقاد بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق کی صدارت میں ہونیوالی کانفرنس میں صدر و وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر، پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس، جموں کشمیر لیبریشن فرنٹ سمیت تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین، کشمیری رہنما، مقبوضہ کشمیر کے اسیر حریت رہنماؤں کے نمائندے، وکلاء، صحافی اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نائب امراء جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، میاں اسلم اور سیکرٹری جنرل امیرالعظیم بھی اس موقع پر خطاب کریں گے۔ قومی کشمیر کانفرنس کا آغاز اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں صبح ساڑھے دس بجے ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 913921

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/913921/جماعت-اسلامی-نے-کشمیر-کاز-کی-خون-سے-آبیاری-ہے-قیصر-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org