QR CodeQR Code

وفاق المدارس الشیعہ کے صدارتی انتخاب کیلئے علامہ تقی نقوی الیکشن کمشنر مقرر

2 Feb 2021 21:27

الیکشن کمشنر مارچ میں رئیس الوفاق المدارس کیلئے ہونیوالے انتخابی عمل کی نگرانی کرینگے۔ اس حوالے سے انہوں نے مدارس دینیہ کے پرنسپل صاحبان سے نامزدگی کی درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ واضح رہے کہ وفاق المدارس الشیعہ کی مجلس عاملہ کا اجلاس 22 مارچ کو جامعة المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں طلب کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی مجلس اعلیٰ نے علامہ سید محمد تقی نقوی پرنسپل جامعہ مخزن العلوم ملتان کو صدارتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔ الیکشن کمشنر مارچ میں رئیس الوفاق المدارس کیلئے ہونے والے انتخابی عمل کی نگرانی کریں گے۔ اس حوالے سے انہوں نے مدارس دینیہ کے پرنسپل صاحبان سے نامزدگی کی درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ واضح رہے کہ وفاق المدارس الشیعہ کی مجلس عاملہ کا اجلاس 22 مارچ کو جامعة المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں طلب کیا گیا ہے۔

مجلس عاملہ کے اجلاس میں اراکین مجلس عاملہ نئے صدر کا انتخاب کریں گے۔ وفاق المدارس الشیعہ کی دس رکنی سپریم کونسل (مجلس اعلیٰ) میں علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی، علامہ سید ساجد علی نقوی، علامہ ملک اعجاز حسین، علامہ غلام حسن جاڑا، علامہ رضی جعفر نقوی، علامہ محمد رمضان توقیر، علامہ محمد محسن مہدوی، علامہ شیخ محمد جواد حافظی اور علامہ محمد حسن سروری شامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 913922

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/913922/وفاق-المدارس-الشیعہ-کے-صدارتی-انتخاب-کیلئے-علامہ-تقی-نقوی-الیکشن-کمشنر-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org