QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں دیور نے بھابی اور ایک شخص کو قتل کردیا

2 Feb 2021 22:01

پولیس کا کہنا ہے کہ دیور نے گھر کے باہر موجود شخص کو خنجر سے وار کرکے قتل کیا اور بعد ازاں گھر میں داخل ہوکر اپنی بھابھی کو بھی قتل کردیا، خاتون کی عمر تقریبا 30 سال تھی جو 2 بچیوں کی ماں اور 8 ماہ حاملہ تھی۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں میرانشاہ سے دور ایک گاؤں میں دیور نے غیرت کے نام پر گھر کے باہر موجود ایک شخص اور اپنی بھابھی کو قتل کردیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن شمالی وزیرستان کے مطابق میرانشاہ سے شمال کی طرف 25 کلومیٹر دور پاک افغان سرحد کے قریب تحصیل غلام خان کے گاوں لولی فقیران میں غیرت کے نام پر ایک خاتون اور ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دیور نے گھر کے باہر موجود شخص کو خنجر سے وار کرکے قتل کیا اور بعد ازاں گھر میں داخل ہوکر اپنی بھابھی کو بھی قتل کردیا، خاتون کی عمر تقریبا 30 سال تھی جو 2 بچیوں کی ماں اور 8 ماہ حاملہ تھی۔

دوسری جانب پولیس کو اطلاع ملتے ہی آئی جی خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کے حکم پر ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور نے خصوصی ٹیم تشکیل دی، جس نے بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا اور دونوں نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میرانشاہ پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردیا، جب کہ ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 913932

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/913932/شمالی-وزیرستان-میں-دیور-نے-بھابی-اور-ایک-شخص-کو-قتل-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org