0
Tuesday 2 Feb 2021 22:27

گلگت سے 8 روز قبل لاپتہ ہونیوالے نوجوان کی لاش برآمد

گلگت سے 8 روز قبل لاپتہ ہونیوالے نوجوان کی لاش برآمد
اسلام ٹائمز۔ گلگت سے لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد ہوگئی۔ خومر گلگت سے تعلق رکھنے والا بیس سالہ اظہر حسین چوبیس جنوری کو گلگت سے لاپتہ ہوا تھا، جس کی ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی تھی۔ مقتول کی لاش چھلت کے آخری گائوں گولمتہ سے برآمد ہوئی۔ اس کے سینے میں گولی ماری گئی تھی جبکہ سر اور جبڑے پر شدید زخم کے نشان تھے۔ مقتول اظہر حسین کی نماز جنازہ مرکزی جامع مسجد گلگت میں ادا کی گئی، جس کے بعد اسے آبائی علاقے خومر ڈموٹ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ دوسری جانب پولیس کو جائے وقوعہ سے پستول کی دو ثابت اور دو استعمال شدہ گولیاں ملی ہیں اور مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 913940
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش