QR CodeQR Code

امریکی ریاست اوکلاہاما میں فائرنگ سے 5 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

2 Feb 2021 23:30

فائرنگ کی اطلاع پر پولیس نے علاقے میں پہنچ کر گھر کا محاصرہ کرلیا تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کو بعد میں گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مسلح شخص نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی ریاست اوکلاہاما میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 5 بچوں سمیت 6 افراد کو قتل اور ایک خاتون کو زخمی کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست اوکلاہاما میں مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 6 افراد قتل اور خاتون زخمی ہوگئی جب کہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ فائرنگ کی اطلاع پر پولیس نے علاقے میں پہنچ کر گھر کا محاصرہ کرلیا تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کو بعد میں گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مسلح شخص نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہاں موجود 4 بچے اور ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ ایک خاتون اور بچہ کو اسپتال لے جایا گا جہاں بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تاہم خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کا کہنا ہے ہلاک بچوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جب کہ حملہ آور سے تفتیش کی جارہی ہے جس کے بعد واقعہ سے متعلق مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 913948

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/913948/امریکی-ریاست-اوکلاہاما-میں-فائرنگ-سے-5-بچوں-سمیت-6-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org