0
Tuesday 2 Feb 2021 23:40

عراق، قابض امریکی فوج کے لاجسٹک قافلے پر بم حملہ

عراق، قابض امریکی فوج کے لاجسٹک قافلے پر بم حملہ
اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا کے مطابق عراق کے جنوبی صوبے بصرہ میں قابض امریکی فوج کا ایک لاجسٹک قافلہ سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گیا ہے جس سے کارروان میں موجود متعدد امریکی گاڑیاں حساس فوجی سازوسامان سمیت جل کر راکھ ہو گئی ہیں۔ عراقی مزاحمتی محاذ سے متعلق سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی اس حوالے سے اطلاعی بیان جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اس امریکی کارروان کو صوبہ بصرہ کے اللحیس نامی علاقے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ دوسری طرف عراقی مزاحمتی گروہ "سرایا اولیاء الدم" نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
خبر کا کوڈ : 913951
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش