QR CodeQR Code

عدالت کا شہباز شریف کو جانے کی اجازت دینے سے انکار

3 Feb 2021 14:29

جج امجد نذیر چوہدری نے کہا کہ آپ ضمانت پر ہوتے تو ٹھیک تھا، ابھی آپ کسٹڈی میں ہیں، آپ کو یہ سہولت نہیں مل سکتی، یہ قانونی تقاضہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ ریفرنس کی سماعت کے دوران مسلم لیگ نواز کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کو جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ لاہور کی احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے کیس کی سماعت کی۔ آشیانہ ریفرنس کی سماعت کے دوران شہباز شریف نے احتساب عدالت سے روسٹرم پہ آ کر کچھ کہنے کی اجازت طلب کی۔شہباز شریف نے عدالت سے استدعا کی کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے لہٰذا مجھے جانے دیا جائے۔ جج امجد نذیر چوہدری نے کہا کہ آپ ضمانت پر ہوتے تو ٹھیک تھا، ابھی آپ کسٹڈی میں ہیں، آپ کو یہ سہولت نہیں مل سکتی، یہ قانونی تقاضہ ہے۔ لاہور کی احتساب عدالت کے جج نے مزید کہا کہ گواہوں کے بیانات قلم بند ہو رہے ہیں لہٰذا آپ کا عدالت میں موجود ہونا ضروری ہے۔


خبر کا کوڈ: 914072

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/914072/عدالت-کا-شہباز-شریف-کو-جانے-کی-اجازت-دینے-سے-انکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org