0
Wednesday 3 Feb 2021 15:14

عمران خان کی ہدایت پر سی ڈی اے کا خصوصی ٹرانسپورٹ سہولت کا آغاز

عمران خان کی ہدایت پر سی ڈی اے کا خصوصی ٹرانسپورٹ سہولت کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی ترقیات ادارے (سی ڈی اے) نے ایکشن لے لیا۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سی ڈی اے نے خصوصی ٹرانسپورٹ سہولت کا آغاز کردیا گیا۔ کندھوں پر لکڑیاں لے جانے والی خواتین، بزرگ شہریوں کے لیے ٹرانسپورٹ فراہمی کی ہدایت کی گئی۔ وزیر اعظم نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہری کی جانب سے تجویز پر بروقت ایکشن لیا۔

آفس کے مطابق ریڈزون کے اطراف کچی بستی کے مکینوں کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی۔ لکڑیاں لے جانے کے لیے ٹرانسپورٹ مہیا کی جائے۔ سی ڈی اے کچی بستی کے لیے ٹرانسپورٹ کا انتظام کرے گا۔ ٹرانسپورٹ کی سہولت مفت فراہم کی جائے گی۔ سہولت سے شہریوں کو مسلم کالونی تک رسائی ہوگی۔
 
خبر کا کوڈ : 914084
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش