0
Wednesday 3 Feb 2021 16:48

بیک وقت سینکڑوں افراد کے موبائل فونز کی نگرانی کیلئے بنگلہ دیش نے اسرائیلی آلات خرید لیے

بیک وقت سینکڑوں افراد کے موبائل فونز کی نگرانی کیلئے بنگلہ دیش نے اسرائیلی آلات خرید لیے
اسلام ٹائمز۔ بنگلہ دیش نے عوام کی جاسوسی کے لیے اسرائیل سے آلات خرید لیے جس سے بیک وقت سینکڑوں افراد کے موبائل فون کی نگرانی کی جا سکی گی۔ عرب میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش نے اپنی انٹیلی جنس سروس کیلئے اسرائیلی کمپنی سے جاسوسی آلات خریدے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی فوج نے بینکاک میں مقیم ایجنٹ کے ذریعے اسرائیل سے آلات کی خریداری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے انٹیلی جنس افسران کو اسرائیل کے انٹیلی جنس ماہرین نے ہنگری میں تربیت بھی دی ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو اسرائیل کوتسلیم نہیں کرتا اور نہ ہی ان کے مابین سفارتی تعلقات ہیں۔ بنگلہ دیش اسلامی ممالک میں سے چوتھا بڑا ملک ہے جس کے شہریوں کو اسرائیل جانے کی اجازت نہیں۔ دوسری جانب بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ نے بی بی سی کو انٹرویو کے دوران اسرائیل سے آلات خریدنے سے متعلق خبر کی تردید کی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 914106
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش