QR CodeQR Code

بارود سے بھری گاڑی تیار، کراچی میں دہشتگردوں کے بڑے حملے کا تھریٹ الرٹ جاری

3 Feb 2021 17:23

نیکٹا کے الرٹ میں کہا گیا کہ غیر ملکی ایجنسیاں حملے کی منصوبہ بندی کرچکی ہیں، کسی اہم سرکاری عمارت کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، کراچی کے کسی مضافاتی علاقے میں گاڑی تیاری کی اطلاعات ہیں، پولیس رینجرز اور متعلقہ ادارے سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں۔


اسلام ٹائمز۔ قومی ادارہ برائے انسداد دہشتگردی (نیکٹا) نے کراچی میں دہشت گردی کے خطرے کے پیشِ نظر تھریٹ الرٹ جاری کر دیا اور کہا کسی اہم سرکاری عمارت کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں دہشت گردی کے خطرہ کے پیش نظر قومی ادارہ برائے انسداد دہشتگردی (نیکٹا) نے ایک اور تھریٹ الرٹ جاری کر دیا ہے، جس میں کہا ہے کہ حملے کیلئے بارود سے بھری گاڑی تیار کرلی گئی ہے، کراچی کے کسی مضافاتی علاقے میں گاڑی تیاری کی اطلاعات ہیں۔

الرٹ میں کہا گیا کہ غیر ملکی ایجنسیاں حملے کی منصوبہ بندی کرچکی ہیں، کسی اہم سرکاری عمارت کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، پولیس رینجرز اور متعلقہ ادارے سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں۔ نیکٹا کے تھریٹ الرٹ کے بعد کراچی میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے نیکٹا نے اس سے قبل بھی تھریٹ الرٹ جاری کیا تھا، جس میں کہا تھا کہ غیر ملکی ایجنسیاں کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں اور شہر کے اہم سرکاری دفتر یا عمارت کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 914109

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/914109/بارود-سے-بھری-گاڑی-تیار-کراچی-میں-دہشتگردوں-کے-بڑے-حملے-کا-تھریٹ-الرٹ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org