0
Wednesday 3 Feb 2021 17:43

وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا ویکسینیشن مہم کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا ویکسینیشن مہم کا افتتاح کردیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے شہر قائد کراچی میں ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا اسپتال میں کورونا ویکسین مہم کا افتتاح  کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا ویکسین کی فراہمی اور فرنٹ لائن ورکرز کو سینوفارم ویکسین لگانے کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ چین نے مشکل وقت میں ایک بار پھر پاکستان کا ساتھ دیا ہے، چین کے علاوہ کوئی بھی ملک پاکستان کی مدد کے لئے آگے نہیں بڑھا، ہم چین کے حکومت کے شکرگزار ہیں۔ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو چین نے 5 لاکھ ڈوز دیئے ہیں، سندھ کو کورونا ویکسین کی 83 ہزار ڈوز ملی ہیں، حکومت پاکستان کا شکر گزار ہوں، ڈاکٹرز کو سلام کرتا ہوں، یہ ڈوز ہم فرنٹ لائن ورکرز کو ہی لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں 3 لاکھ 20 ہزار ہیلتھ ورکرز ہیں، ان میں ایک لاکھ 80 ہزار فرنٹ لائن ورکرز ہیں، میڈیا ورکرز بھی فرنٹ لائن ہیں، ہیلتھ کیئر اسٹاف ویکسین ترجیح ہے۔ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ویکسین کے عمل میں پاکستان کا نمبر 80 ہے، ہم سے پہلے 79 ممالک نے ویکیسن کا عمل شروع کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں ویکسین کے معاملے میں حکومتیں بہت فعال کردار ادا کر رہی ہیں، بدقسمتی سے پاکستانی حکومت ویکسین کے عمل میں اپنا کردار ادا نہیں کر سکی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک ٹائم ٹیبل دیا جائے، کبھی کہتے ہیں کہ فائزر کی ویکسین آرہی ہے، ہمیں نہیں بتایا گیا کہ کب کتنے ویکسین ڈوز آرہے ہیں، یومیہ کورونا ویکسین کا شیڈول بنایا ہے، کورونا ویکسینیشن بلکل شفاف ہوگی، جس کو ویکسین دی جائے گی اس کی تفصیل ویب سائٹ پر ہوگی۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے محکمہ صحت نے چین کی حکومت اور ادویہ ساز کمپنیوں سے بات کی ہے، سندھ حکومت کورونا ویکسین کی براہ راست خریداری کی کوشش کرے گی۔ اُن کا کورونا وائرس کی تازہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی، حیدرآباد اور شہید بینظیر آباد میں زیادہ کیسز ہیں۔ سید مراد علی نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں ہم ویکسین مہم 3 شہروں کراچی، حیدرآباد اور شہید بینظیرآباد میں شروع کر رہے ہیں، ان شہروں میں کوویڈ 19 کیسز کی تعداد زیادہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 914113
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش