0
Wednesday 3 Feb 2021 22:22

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کا آئینی ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کا آئینی ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش
اسلام ٹائمز۔ شو آف ہینڈ کے ذریعے سینیٹ انتخابات کرانے کے لیے وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی میں دستور میں 26ویں ترمیم کا بل پیش کردیا۔ اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں حکومت نے سینیٹ انتخابات سے متعلق آئینی ترمیم پیش کردی۔ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے 26ویں آئینی ترمیم بل کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ اس موقع پر اپوزیشن نے شور شرابا کیا اور اراکین نشستوں پر کھڑے ہوگئے۔ بل میں سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کروانے، دہری شہریت کے حامل شہریوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کی ترامیم شامل ہیں۔ وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے ہو، آئین پڑھ لیا کریں آئین میں ترمیم لانا کیا غیر آئینی ہے، آپ لوگوں کی کیا عقل ہے۔ اپوزیشن نے شور کرتے ہوئے آوازیں لگائیں کہ حلالہ نہیں ہونے دیں گے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے 25 نکاتی ایجنڈے میں پیپلزپارٹی کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر تحریک التوا، مسلم نون لیگ کی جانب سے کاٹن کی فصل کم ہونے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی شامل ہیں۔ اجلاس میں قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹ بھی پیش کی جائیں گی اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود یونیورسٹی آف اسلام آباد کے قیام کا بل بھی پیش کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 914145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش