QR CodeQR Code

وزیراعلی خیبر پختونخوا کا سوات میں خواتین پر پولیس تشدد کا نوٹس

3 Feb 2021 23:22

محمود خان نے واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی طرف سے خواتین پر سرعام تشدد کا واقعہ ناقابل برداشت ہے، ملوث اہلکاروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سوات میں خواتین پر تشدد کے کیس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان نے سوات میں پولیس کے چوری کے الزام میں گرفتار خواتین پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس کو واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی طرف سے خواتین پر سرعام تشدد کا واقعہ ناقابل برداشت ہے، ملوث اہلکاروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی اور کسی کو بھی اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 914160

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/914160/وزیراعلی-خیبر-پختونخوا-کا-سوات-میں-خواتین-پر-پولیس-تشدد-نوٹس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org