QR CodeQR Code

علامہ راجہ ناصر عباس کا سابق صوبائی وزیر سید مرید کاظم کے انتقال پر اظہار افسوس

3 Feb 2021 23:50

اپنے تعزیتی پیغام میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے کہا کہ مرحوم انتہائی ملنسار اور قومی درد کے حامل انسان تھے، عوام کی فلاح و بہبود اور دکھی انسانیت کی خدمت ہمیشہ ان کے مطمع نظر رہی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے معروف سیاسی شخصیت اور سابق وزیر مال خیبر پختونخوا سید مرید کاظم شاہ کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مرحوم انتہائی ملنسار اور قومی درد کے حامل انسان تھے، عوام کی فلاح و بہبود اور دکھی انسانیت کی خدمت ہمیشہ ان کا مطمع نظر رہی۔ سید مرید کاظم شاہ کا انتقال پوری قوم کا بالعموم اور ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام کا بالخصوص بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ خداوند متعال مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جوار آئمہ طاہرینؑ میں محشور اور ان کے پسماندگان کو اپنی بارگاہ سے صابرین کا عظیم اجر عطا فرمائے۔


خبر کا کوڈ: 914173

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/914173/علامہ-راجہ-ناصر-عباس-کا-سابق-صوبائی-وزیر-سید-مرید-کاظم-کے-انتقال-پر-اظہار-افسوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org