QR CodeQR Code

پاراچنار میں برفباری، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

4 Feb 2021 00:52

ملانہ، میکئے، شلوزان پیواڑ اور تری منگل میں برفباری ہوئی ہے۔ طویل عرصے کے بعد بارش اور برفباری کے باعث مقامی لوگوں خصوصاً کسانوں اور زمینداروں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار سمیت ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑی علاقوں بشمول ملانہ، میکئے، شلوزان پیواڑ اور تری منگل میں برفباری ہوئی ہے۔ طویل عرصے کے بعد بارش اور برفباری کے باعث مقامی لوگوں خصوصاً کسانوں اور زمینداروں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور حالیہ بارش و برفباری کو گندم کے فصل کیلئے مفید قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ پاراچنار میں برفباری سے علاقہ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے اور کئی سیاح پاراچنار کا رخ کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 914181

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/914181/پاراچنار-میں-برفباری-پہاڑوں-نے-سفید-چادر-اوڑھ-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org